ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیر رات کو پنچایت دفتر میں پی ڈی او کی شراب وکباب کی پارٹی،برہم عوام نے لگایاگرام پنچایت کوتالا

دیر رات کو پنچایت دفتر میں پی ڈی او کی شراب وکباب کی پارٹی،برہم عوام نے لگایاگرام پنچایت کوتالا

Mon, 04 Sep 2017 10:05:09    S.O. News Service

ہبلی، 3ستمبر (ایس او نیوز) نول گند تعلقہ کے یمنور دیہات میں دیر رات گئے چند لفنگوں کے ساتھ مل کر پنچایت ڈیولپمنٹ افسر ہی شراب وکباب کی پارٹی کرنے سے ناراض مقامی لوگوں نے گرام پنچایت دفتر کو ہی بطور احتجاج تالالگادیا۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق پی ڈی او مسٹر این ایچ ریتّی نے ملیکا ارجن موندین منی اور چندرو کولی واڈا نامی دو مقامی افراد کے ساتھ پنچایت دفتر میں ہی شراب اور کھانے کا انتظام کیا تھا۔گاوں کے لوگوں کو جب اس کی بھنک لگی تو انہوں نے نول گند پولیس کو اس کی اطلاع کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر وہاں پر موجود شراب اپنے قبضے میں لی اور ان تینوں افراد کو طبی جانچ کے بعد اپنی حراست میں لے لیا۔

پتہ چلا ہے کہ 3ستمبر کو یمنور گاؤں میں سوچہّ بھارت ابھیان کے سلسلے میں ضلع پنچایت سی ای او اور ضلع پنچایت صدر یمنور گاؤں میں آنے والے تھے۔ اس کے باوجود پی ڈی اونے اپنے فرائض کو طاق پر رکھتے ہوئے رات کے وقت پنچایت دفتر میں ہی شراب کی پارٹی سے لطف اٹھارہاتھا۔ اس پرمقامی عوام سخت برہم ہیں اور انہوں نے پی ڈی او کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ضلع پنچایت سی ای او نے پولیس سے رپورٹ ملنے کے بعدقصور واروں کے خلاف کڑی کارروائی کایقین دلایا ہے۔
 


Share: